ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یاہو Yahoo نے بھارت میں بندکیں اپنی نیوز ویب سائٹس

یاہو Yahoo نے بھارت میں بندکیں اپنی نیوز ویب سائٹس

Thu, 26 Aug 2021 20:37:06    S.O. News Service

نئی دہلی26اگست(آئی این ایس انڈیا) یاہو  Yahoo نے ملک میں اپنی خبروں کی ویب سائٹس بند کردی ہیں کیونکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے قوانین کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت محدود ہوتی ہے جو بھارت میں ڈیجیٹل مواد کو چلاتے اور شائع کرتے ہیں۔اس میں یاہو نیوز، یاہو کرکٹ، فنانس، انٹرٹینمنٹ اور میکرز انڈیا شامل ہیں۔

بھارت میں صارفین کے لیے یاہو ای میل اور سرچ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔یاہوویب سائٹ نے ایک نوٹس میں کہاہے کہ 26 اگست 2021 سے، یاہو انڈیا مزید مواد شائع نہیں کرے گا۔ آپ کا یاہو اکاؤنٹ، میل اورتلاش کا تجربہ کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوگا اور پہلے کی طرح کام کرے گا۔ ہم آپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاہونے کہاہے کہ اس نے بھارت میں 26 اگست 2021 سے مواد کی اشاعت بند کر دی ہے اور ملک میں یاہو کے مواد کی کاروائیاں ختم کر دی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے جلد بازی میں یہ فیصلہ نہیں کیاہے۔ یاہو انڈیا بھارت میں ریگولیٹری قوانین میں تبدیلیوں سے متاثر ہوا، جو کہ میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت کو محدود کرتی ہیں جو بھارت میں ڈیجیٹل مواد چلاتے اور شائع کرتے ہیں۔ یاہو کا بھارت کے ساتھ طویل رشتہ ہے۔یاہو نے مزیدکہاہے کہ چونکہ یاہو کرکٹ بھی خبروں کا احاطہ کرتی ہے۔یہ ایف ڈی آئی کے نئے قوانین سے متاثر ہوا، جو میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت کو محدود کرتی ہے جو ہندوستان میں خبروں اور موجودہ معاملات پر ڈیجیٹل مواد شائع کرتی ہیں۔یاہونے پچھلے دو دہائیوں کے دوران موصول ہونے والی سپورٹ اورٹرسٹ کے لیے ہندوستان کے صارفین کا شکریہ اداکیا۔


Share: